اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اقتصاد "الکسی اولیوکایف" نے ہفتے کے روز روس کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں، امریکہ اور یورپی یونین کے خلاف شکایت پر تاکید کی ۔ روس کہ جس نے پہلے ، یورپی ملکوں سے غذائی اشیاء، میووں اور ڈیری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی تھی، جمعرات کو بھی یورپ اور امریکہ سے گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی درآمدات پر بھی روک لگا دی ہے ۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ ان پابندیوں کا جواب دیں گے ۔ پوٹین اور روس کی وزارت خارجہ نے کل اعلان کیا کہ ماسکو ان پابندیوں کے خلاف انتقامی کاروائی کا جائزہ لے رہا ہے ۔ امریکہ اور یورپی یونین نے یوکرین کے داخلی امور میں روس کی مداخلت کا الزام لگا کر اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جبکہ روس نے یوکرین کے داخلی امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کیاہے۔
.......
/169